امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظہبی کی عظیم الشان شیخ زاید جامع مسجد کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی میزبانی میں انجام پایا۔
دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسجد کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا اور مسجد کی شاندار فنِ تعمیر، اسلامی ثقافت اور نقش و نگار کو سراہتے ہوئے اسے عرب تہذیب کا حسین اظہار قرار دیا۔

شیخ خالد نے امریکی صدر کو بتایا کہ مسجد کی تعمیر کا آغاز 1996 میں ہوا اور اسے 2007 میں مکمل کیا گیا۔ اس عظیم منصوبے میں دنیا بھر سے ماہر معمار اور قیمتی تعمیراتی مواد شامل کیا گیا، جو اسے فن تعمیر کا ایک بے مثال شاہکار بناتے ہیں۔
شیخ زاید جامع مسجد، جو اپنے 82 خوبصورت گنبدوں اور ایک ہزار سے زائد ستونوں کی وجہ سے مشہور ہے، ایک وقت میں 40 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔ ہر سال لاکھوں سیاح اس مسجد کو دیکھنے ابوظہبی کا رخ کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسجد کو امن، رواداری اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا اور اسلامی فنِ تعمیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب، امریکی سیاست میں ٹرمپ کی مقبولیت ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ تازہ سروے رپورٹس کے مطابق، ٹیرف پالیسیوں کے بعد ریپبلکن ووٹرز کی بڑی تعداد ٹرمپ کی پالیسیوں سے مطمئن نظر آئی ہے۔ معیشت اور مہنگائی سے متعلق عوامی خدشات میں کمی کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں۔

سروے کے مطابق، 44 فیصد عوام نے سابق صدر کی معاشی حکمت عملی کی حمایت کی ہے، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل کی جڑ بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیاں ہیں۔

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…16 گھنٹے پہلے
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہیں منتقل ہوگئیں…17 گھنٹے پہلے
حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…2 دن پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…2 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی قومی شناختی کارڈز (سی…15 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جسے باضابطہ طور پر سینیٹ میں پیش…16 گھنٹے پہلے
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق
سرگودھا میں ایم این اے کے بیٹے کی گاڑی سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچہ…1 دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور مذاکرات کے…1 دن پہلے

نادرا نے افغان شہریوں کے نام پر جاری 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز پکڑ لیے
حکام نے ایک نئے ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے 2…15 گھنٹے ago
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا، آرمی چیف کے اختیارات میں اہم تبدیلیاں
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری…16 گھنٹے ago
روس میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہ منتقل، رقم واپس کرنے سے انکار
روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم کے…17 گھنٹے ago
چینی خلانوردوں نے خلا میں پہلی بار چکن ونگز اور اسٹیکس گرل کر کے کھائے
چین کے ٹیانگونگ خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں نے پہلی…18 گھنٹے ago















